03/February/2025

لکی مروت میں شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، امام ہلاک، دو نمازی زخمی

👁️ 100 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، امام ہلاک، دو نمازی زخمی

لکی مروت میں شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، امام ہلاک، دو نمازی زخمی

لکی مروت + ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں نے امام مسجد کو نماز کے دوران باہر لاکر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں امام مسجد کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

شدت پسندوں نے امام مسجد مولانا ثناء اللہ کو عشا کی نماز پڑھنے کے دوران مسجد سے باہر لا کر ہلاک کیا گیا، 5مسلح شدت پسند مسجد میں گھسے اور تیسری رکعت پڑھنے میں مصروف مولانا کو پکڑ کر باہر لے آئے۔

پولیس حکام کے مطابق شدت پسند مولانا کو مسجد کے باہر لاکر گولیاں ماریں اور3موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

امام مسجد مولانا ثناء اللہ مقامی اسکول میں انگریزی کے استاد اور گاؤں کی امن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

عینی شاہدین نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ شدت پسندوں نے مسجد میں باجماعت نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2نمازی زخمی ہو گئے ۔ نمازیوں میں موجود شخص نے جوای فائرنگ کی جس سے 2دہشت گرد بھی زخمی ہو گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں نے امام مسجد کو باہر لاکر گولیاں سے چھلنی کردیا۔

پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ پیرومیں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں نے پی ٹی سی ایل ملازمین سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ کلاچی کے حدود میں پی ٹی سی ایل کی گاڑی شدت پسند چھین کر نامعلوم مقام پر چلے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C