لکی مروت میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساتھی سمیت ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساتھی سمیت ہلاک
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا دوست ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور ہیڈ کانسٹیبل سے سرکاری کلاشنکوف لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کا یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل تھل کے قریب پیش آیا جس کانسٹیبل یونس خان اور اس کا ساتھی عصمت اللہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے،
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1611267787003170817?t=C-gW0YnDdg0spik9iavE9g&s=19
ریسکیو نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لکی مروت پہاڑ خیل کے قریب فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔
لکی مروت: کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم روانہ کردی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں یاسین اللّه اور عصمت اللّه خان جاں بحق۔دونوں کو سٹی ہسپتال لکی سٹی منتقل کیا گیا۔ دونوں کا تعلق پہاڑ خیل لکی مروت سے ہے۔ pic.twitter.com/8BxRoToqCS
— Rescue 1122 Lakki Marwat (@RescueLakki) January 6, 2023
اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ شادی خیل پولیس کی کار پر فائرنگ سے سمیع اللہ نامی پولیس اہللار ہلاک جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان لکی مروت کے مطابق بیٹنی سب ڈویژن میں تھانہ ورگاڑی پولیس پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کی مدد کیلئے مقامی لوگ مسلح ہوکر نکل آئے اور دہشت گردوں پر فائرنگ شروع کردی اس دوران قریبی تھانوں سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔
لکی مروت میں تھانہ ورگاڑی پر دہشت گردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، پولیس اور اہل علاقے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، دونوں اطراف سے کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دہشت گرد اندھیرے کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔#LakkiMarwat #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 5, 2023
دوسری جانب مروت کینال روڈ پر تھانہ ورگاڑی پولیس کی مدد کیلئے جانے والی تھانہ شادی خیل پولیس کی کار پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ ہلاک جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C