23/November/2022

لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس، سیکورٹی فورسز، حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنوں ریجن کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1595302003797889024?t=MujYQezg0nkCKfBNmATkpg&s=19

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقے میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت وحید اللہ عرف اسامہ کے نام سے ہوئی جو حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا، مارے گئے شدت پسند کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C