03/October/2022

لکی مروت میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک

👁️ 19 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک

لکی مروت میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک ہوگئے، ہلاک شدت پسند ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ شدت پسند کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ نورنگ کی حدود میں علاقہ تحتی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جس میں مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند مارے گئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ہلاک شدت پسندوں میں ولی اللہ عرف فدائی اور طاہر عرف انقلابی شامل ہیں، ہلاک شدت پسندوں کے قبضے سے کلاشنکوف بمع میگزینز اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ و نقد رقم کے علاوہ مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز اور سامان برآمد ہوا جب کہ باقی شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C