لیبیا فوج نے مصراتہ میں ترکی فوج کی 19 بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیئے
👁️ 79 بار دیکھا گیا
لیبیا فوج نے مصراتہ میں ترکی فوج کی 19 بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیئے
طرابلس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لیبیا میں خلیفہ حفتر کی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مصراتہ شہر پہنچنے سے قبل ہی ترکی کی 19بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دیں، حفتر کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد ملیشیاﺅں کو عسکری سپورٹ فراہم کرنے سے باز رہیں اور مصراتہ شہر کو عسکری کارروائیوں کے لیے استعمال نہ کریں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں (فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی) فوج نے منگل کو علی الصبح بتایا ہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز فوجی سواریاں اور بکتربند گاڑیاں لے کر وفاق کی حکومت کے زیر کنٹرول شہر مصراتہ کی بندرگاہ پہنچا۔ یہ ساز و سامان لیبیا کی سیکیورٹی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کی جنرل کمان نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں بتایا کہ باوثوق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مصراتہ کے علاقے میں الحدید اور الصلب کی بندرگاہ پر ایک ترک بحری جہاز (وساویک رسٹ) کے ذریعے پیر کے روز 19 بکتربند گاڑیوں کو اتارے جانے کی کارروائی کا پتہ چلایا گیا۔ ان گاڑیوں کو بعد ازاں بندرگاہ سے منتقل کر کے شہر کے وسط میں واقع صنعتی علاقے پہنچایا جانا تھا۔
بیان کے مطابق اس دوران لیبیا کی فوج کے طیارے فوری طور پر حرکت میں آئے اور ان بکتربند گاڑیوں کے کارروائیوں میں استعمال میں آنے سے پہلے ہی ان کو تباہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے کیوں کہ ڈپو میں بکتربند گاڑیوں کے علاوہ گولہ بارود اور میزائل بھی موجود تھے۔
لیبیا کی فوج کی جنرل کمان نے ایک بار پھر ترکی کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشت گرد ملیشیاﺅں کو عسکری سپورٹ فراہم کرنے سے باز رہیں اور مصراتہ شہر کو عسکری کارروائیوں کے لیے استعمال نہ کریں۔ شہری تنصیبات کے نزدیک عسکری ساز و سامان کو ذخیرہ کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C