لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کمانڈو حملے میں ہلاک
👁️ 203 بار دیکھا گیا
لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کمانڈو حملے میں ہلاک
طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کمانڈو حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ قذافی خاندان کے قریبی ذرائع اور لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
لیبیا نیوز ایجنسی کے مطابق 53 سالہ سیف الاسلام قذافی کی موت کی تصدیق ان کی سیاسی ٹیم کے سربراہ نے کی ہے۔ جبکہ ان کے وکیل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک ’’چار رکنی کمانڈو یونٹ‘‘ نے ان کے گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو ایک باغ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے اب تک کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
سیف الاسلام قذافی کو طویل عرصے سے اپنے والد معمر قذافی کا سیاسی جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے 2021 میں لیبیا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ انتخابات بعد ازاں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔
لیبیا میں سکیورٹی اور سیاسی صورتحال کے تناظر میں سیف الاسلام قذافی کی ہلاکت کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C