مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) مالاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ ریجن کو مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ملی کہ دہشتگرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی غرض سے علاقہ دوبندو تھانہ دیر کے ایک رہائشی مکان میں موجود ہیں۔
خفیہ اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی کی ٹیم نے بھرپور آپریشن کرکے دو ہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد الیاس عرف حمزہ خراسانی ولد زمان خان سکنہ دوبند دیر بالا اور ابراہیم ولد محمد خان سکنہ دوبندو دیر بالا کے نام سے ہوئی۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف معہ دو عدد میگزین، 7.62 بور 60 رائونڈ، ایک بنڈولئیر اور ایک عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔
گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر گھر میں موجود ٹین کے صندوق سے 7.62 بور کے 59 رائونڈ، 6 کلوگرام سے زائد بارودی مواد، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، ایک عدد ریموٹ، آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والی ایک الیکٹرانک ڈیوائس، 13 عدد ڈیٹونیٹر ا ور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ ہینڈ گرنیڈ کو بم ڈسپوزل یونٹ نے محفوظ مقام پر لے جاکر ناکارہ بنادیا۔
گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں 4/5ESA-15AA-7ATA کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C