مالی: بماکو میں دہشتگردوں کا فوجی اڈے اور تربیتی مرکز پر حملہ، القاعدہ گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
مالی: بماکو میں دہشتگردوں کا فوجی اڈے اور تربیتی مرکز پر حملہ، القاعدہ گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی
بماکو (ڈیلی اردو) القاعدہ سے منسلک ایک دہشت گرد گروپ نے مالی کے دارالحکومت بماکو کے ایک فوجی ہوائی اڈے اور تربیتی مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، یہ مالی کے دارالحکومت میں برسوں میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔
https://x.com/Reuters/status/1836151893921255592?t=GhUqY5UET3_PXs-uNzJG4g&s=19
ٹی آر ٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہادی گروپ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین (جے این آئی ایم) گروپ نے منگل کو اپنے مواصلاتی چینلز پر اعلان کیا کہ ایک خصوصی آپریشن میں مالی کے فوجی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے مرکز میں قائم تربیتی سینٹر کو صبح سویرے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں بڑا جانی و مالی نقصان ہوا اور کئی فوجی طیارے بھی تباہ ہوگئے، تاہم کوئی واضح نمبر موجود نہیں ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی نقصانات کی اطلاع دی، مالی کی سیکورٹی فورسز کے ارکان نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ حملے میں کئی افسران ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک درجن ایمبولینسوں نے فوجیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
سیکیورٹی اور ہوائی اڈے کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے قریب سویلین ایئرپورٹ کے ٹرمینل تک رسائی کو کنٹرول کرنے والے پولیس اسٹیشن کے قریب دوپہر کے اوائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
قبل ازیں، مالی کی فوج نے بتایا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے، انہوں نے اسے ملٹری پولیس بیس میں دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی ناکام کوشش قرار دیا۔
حملے کا پیمانہ، اہداف، اس کے ذرائع اور انسانی جانوں کے نقصان حوالے سے اب تک واضح رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہیں۔
بماکو عام طور پر ان حملوں سے محفوظ رہتا ہے جو مغربی افریقی ملک کے کچھ حصوں میں تقریباً روزانہ ہوتے ہیں۔
فوج نے منگل کو سوشل میڈیا پر کہا کہ آج صبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے فلادی ملٹری پولیس اسکول میں گھسنے کی کوشش کی۔
انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر ایک نیوز فلیش میں اعلان کیا کہ صورتحال قابو میں ہے۔
وزارت سیکیورٹی نے ملٹری پولیس اسکول سمیت دارالحکومت کے حساس مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے بتایا۔
بعد میں مالی کے عوامی ٹی وی چینل کے ذریعے نشر کی جانے والی تصاویر میں تقریباً 20 قیدی دکھائی دیے، جو ہاتھ بندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھے فرش پر بیٹھے تھے۔
آرمی چیف آف اسٹاف عمر دیارا نے او آر ٹی ایم نیوز رپورٹ کو بتایا کہ دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے اور سوئپ آپریشن جاری ہے تاہم انہوں نے ہوائی اڈے پر حملے کا ذکر نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C