مالی میں دہشت گردوں کا حملہ، 51 شہری ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
مالی میں دہشت گردوں کا حملہ، 51 شہری ہلاک
بماکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) شمالی مالی کے حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ انتہا پسندوں نے کم از کم اکیاون گاوں والوں کا قتل کردیا جبکہ پڑوسی ملک برکینا فاسو میں بارہ فوجی جوان بھی مارے گئے۔
ایک فوجی افسر نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بندوق برداروں نے نائجر کی سرحد سے ملحق مالی کے تین گاوں پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق”دہشت گرد گاوں میں داخل ہو گئے اور جو ملا اسے قتل کر دیا۔”
At least 51 people were killed when Islamist militants raided three villages in central Mali near the border with Niger, a district administrator said on Monday. https://t.co/z5AE3GWj49 pic.twitter.com/bVizfekJce
— Reuters Africa (@ReutersAfrica) August 10, 2021
فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا،”کورو میں بیس شہریوں کا قتل عام ہوا، اوٹاگونا میں چودہ شہری ہلاک کیے گئے اور ڈاوٹے گیفٹ میں دیگر شہریوں کو مار ڈالا گیا۔”
برکینا فاسو کے فوجیوں پر حملہ
دریں اثنا پڑوسی ملک برکینا فاسو میں بھی حملے میں بارہ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
وزیر مواصلات اوسینی تمبورا نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا،”زمینی فوج اور ریپڈ انٹروینشن فورس گارسی پر بھی حملہ کیا گیا۔”
سمجھا جاتا ہے کہ یہ حملہ شمال مغربی علاقے بوکیول ڈی موہون میں ہوا۔ اس ہلاکت خیز حملے کے خلاف صدر روش مارک کرسٹیان کابورے نے ایک ٹوئٹ میں کہا،”اپنے ملک پر ظالم طاقتوں کے ذریعہ عائد کردہ جنگ کے خلاف ہم مقابلہ کرتے رہیں گے۔”
مالی کے وزیر اعظم اور صدر برطرف کر دیے گئے
ان حملوں کا تعلق کس سے ہے؟
مالی سن 2012 سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ یہ تصادم اب مالی کے پڑوسی ملک نائجر اور برکینا فاسو تک پھیل چکا ہے۔
گوکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ حالیہ حملوں کے لیے کون ذمہ دار ہے تاہم متعدد انتہا پسند جنگجو گروپ نائجر، مالی اور برکینا فاسو کے درمیان واقع سرحد پر کافی سرگرم ہیں۔ ان جہادی گروپوں کا تعلق القاعدہ اور داعش سے بتایا جاتا ہے۔
جنگجووں کے حملوں کی وجہ سے مغربی افریقہ کے ساحلی علاقے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں دیگر بے گھر ہوگئے ہیں۔
ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے خلاف کیا ہو رہا ہے؟
سن 2017 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ساحل جوائنٹ ٹاسک فورس کے نام سے قائم ایک ٹاسک فورس کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا تھا۔ اسے جی 5 ساحل جوائنٹ فورس بھی کہا جاتا ہے۔
اس ٹاسک فورس کا قیام خطے میں جہادی گروپوں کی طرف سے خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس ٹاسک فورس میں پانچ ممالک برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریطانیہ اور نائجر شامل ہیں۔
اقوام متحدہ مسلح انتہا پسند گروپوں کے خلاف جوابی کارروائی کے حوالے سے اس ٹاسک فورس کو کافی اہم سمجھتا ہے۔ جی 5 ساحل جوائنٹ فورس کو اقوام متحدہ کی مالی میں کثیر جہتی مربوط استحکام مشن (مینوسما) اور فرانس کی امداد حاصل ہے۔
تاہم ٹاسک فورس کی تعیناتی کے باوجود جنگجووں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں جنوب مغربی نائجر میں ایک حملے کے دوران پندرہ فوجی مارے گئے تھے۔
جون میں شمالی مالی میں اقوام متحدہ قیام امن فورسز پر ایک بم حملے کے دوران پندرہ فوجی زخمی ہوگئے تھے جن میں تقریباً ایک درجن جرمن فوجی شامل تھے۔
مالی میں سکیورٹی اور سیاسی حالات بھی مسلسل غیر مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی مالی کے صدر اسیمی گوئیٹا پر حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C