متحدہ عرب امارات میں غیر مسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دیدی
👁️ 137 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں غیر مسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دیدی
ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات میں غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دے دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق قوانین کی منظوری یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے دی۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ نئے خاندانی قوانین ریاست ابوظبی میں مقیم غیر مسلم تارکین پر لاگو ہوں گے، خاندانی قوانین 20 سے زائد دفعات پر مشتمل ہیں جو نجی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں۔
قانون کی ایک شق شادی بیاہ اور طلاق کے قوانین پر مشتمل ہے جبکہ دوسری شق شوہر اور بیوی کے حقوق اور واجبات کے متعلق ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دوسری شق طلاق کی صورت میں جائیداد کی تقسیم اور مالی معاملات سے متعلق ہے اور تیسری شق میں طلاق کے بعد بچوں کی کفالت کے معاملات شامل ہیں جبکہ قانون کی چوتھی شق وصیت اور وراثت کے متعلق ہے۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ ریاست میں مقیم غیرمسلم کو اپنی پوری جائیداد یا حصہ کسی کو وصیت کرنے کا اختیار ہوگا۔
نئے قانون کے تحت غیر مسلموں کے خاندانی قوانین کیلئے عدلیہ کے تحت الگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، عدالتی کارروائی عربی اور انگریزی زبان میں ہوگی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئے خاندانی قوانین دنیا میں رائج قوانین کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C