متحدہ عرب امارات کا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری
👁️ 153 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری
ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات نے نریندر مودی کی خوشی کے لیے گاندھی کے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مودی کی خوشی کی خاطر متحدہ عرب امارات پوسٹ کی طرف سے گاندھی کی سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ جاری کر دیے۔ جو کہ پاکستان خاص طور پر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کا ایک اور اقدام ثابت ہوا۔
بھارتی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے بعد یواے ای پوسٹ آفس نے گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر یاداشتی ڈاک ٹکٹ شائع کیے۔
واضح رہے نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”زید ایوارڈ” دیا گیا۔
خلیج ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C