محرم الحرام: اسلام آباد میں متعدد علما اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
محرم الحرام: اسلام آباد میں متعدد علما اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں امن و عامہ برقرار رکھنے کے لیے متعدد علما اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی لگادی ہے جبکہ کچھ دیگر علما کی سرگرمیوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔’
رپورٹس کے مطابق انتظامیہ اور پولیس حکام نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 محرم سے 19 سفر تک 181 جلوس نکالے جائیں گے جس میں سے 14 جلوسوں کو کیٹیگری ‘اے’ 95 کو کیٹیگری ‘بی’ اور 72 کو کیٹیگری ‘سی’ میں رکھا گیا ہے۔
کیٹیگری ‘اے’ کے جلوس سیکٹر آئی-9، سبزی منڈی، آبپارہ، کراچی کمپنی، گولڑہ، سیکریٹریٹ اور کھنہ پولیس کی حدود سے نکالے جائیں گے۔
اسی طرح 965 میں سے 122 مجالس کو کیٹیگری ‘اے’، 418 کو کیٹیگری ‘بی’ اور 425 کو کیٹیگری ‘سی’ میں رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اسپیشل برانچ کی رپورٹس پر متعدد علما کی سرگرمیاں محدود کرنے کے احکامات جاری کیے، یہ مقامی علما مذہبی فرقوں میں نفرت پیدا کرنے کے لیے اشتعال انگیز تقاریر اور خطبے دینے والے تھے۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘دارالحکومت میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرے کے تصور کے باعث کا خدشہ ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے امن و امان کی خلاف ورزی کو دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایک موقع کی طرح استعمال کرسکتے ہیں’۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جن علما اور ذاکرین کے اسلام آباد میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے وہ اس حکم نامے کے اجرا کی تاریخ سے لے کر 2 ماہ تک شہر میں داخل یا قیام نہیں کرسکتے۔
اسپیشل برانچ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ علما فرقہ وارانہ معاملات پر اشتعال انگیز/قابل اعتراض تقاریر کرنے کے عادی تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ دارالحکومت میں فرقہ وارانہ/اشتعال انگیز تقاریر کر سکتے ہیں ، اس طرح مختلف فرقوں کے درمیان بد نیتی اور نفرت پیدا ہو سکتی ہے، ان کے بیانات سے ضلع کے مختلف مذہبی فرقوں میں پہلے سے موجود کشیدگی بھڑک سکتی ہے، جس سے عوامی زندگی اور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے کہا کہ پولیس نے شہر میں کڑی نگرانی کے لیے ایک جامع سیکیورٹی منصوبہ تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیے جائیں گے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گزشتہ برسوں کی طرح سخت نگرانی برقرار رکھی جائے گی۔
علاوہ ازیں محرم میں امن برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس نے ایک فلیگ مارچ کیا جس میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب تمام پولیس افسران کو مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور اس موقع پر شرکا کی خصوصی چیکنگ کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C