محرم الحرام: آزاد کشمیر حکومت کی پاکستان سے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
👁️ 94 بار دیکھا گیا
محرم الحرام: آزاد کشمیر حکومت کی پاکستان سے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
مظفر آباد (ڈیلی اردو) مظفر آباد میں کشمیر پریمئیر لیگ کا آغاز، محرم الحرام اور سیاسی سرگرمیاں کی سکیورٹی کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔
آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ سمری کے تحت پاک فوج، بم ڈسپوزل یونٹ، سنائفر ڈاگز موبائل جیمرز بھی بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گئی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے تحت وفاق رینجرز بھی تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔ سیکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔
آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے پاک فوج، رینجرز کی خدمات مانگی ہیں۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق کشمیر لیگ کے علاوہ سیاسی سرگرمیاں، محرم الحرام بھی ہے، اس صورتحال کے تناظر میں کوئیک رسپانس کے طور پر پاک فوج، رینجرز کی تعیناتی چاہتے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی دستے 20 اگست تک تعینات کیے جائیں۔ سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C