مردان سے تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 33 بار دیکھا گیا
مردان سے تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار
مرادن (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نہاد علی 14 اور فرہاد علی 4 مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزمان سے ڈھائی کلو بارودی مواد، پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ڈیٹو نیٹر، 2 دستی بم، پستول اور 6 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے نہاد علی کے سر کی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C