مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کو ہوا دینے سے باز رہیں، جرمن چانسلر شولس
👁️ 55 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کو ہوا دینے سے باز رہیں، جرمن چانسلر شولس
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی) حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملوں اور اسرائیل کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وہاں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 370 بتائی گئی ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے حملوں کے بعد حال (UR): مشرق وسطیٰ میں بھی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس فیصلے کے بعد ‘دو رس فوجی اقدامات‘ کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
اسی تناظر میں جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا ہے کہاسرائیل کو ‘وحشیانہ حملوں‘ کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو ‘اپنے شہریوں کے تحفظ اور حملہ آوروں کا پیچھا کرنے‘ کا بھی حق حاصل ہے۔
جرمن چانسلر کے مطابق وہ مصر، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا، ”ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ یہ حملہ پورے خطے کے لیے ناقابل حساب نتائج کا باعث نہ بنے، اور ہم اس صورتحال میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور پھیلانے کے خلاف سب کو متنبہ کرتے ہیں۔‘‘
دوسری طرف گزشتہ روز سے جاری اس تنازعے میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اسرائیل کے مختلف میڈیا چینلز کے مطابق حماس کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تعداد اسرائیلی کی براڈکاسٹر کے علاوہ چینل 12 اور اخبارات ہیرٹز اور ٹائمز آف اسرائیل کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ ابھی تک اس تعداد کے حوالے سے تاہم کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ طبی ذرائع کے مطابق دو ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔
ادھر فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 370 ہو گئی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے ہفتہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہزاروں راکٹ داغے گئے اور مسلح افراد زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقے میں جوابی کارروائی کی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لیے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ یہ اجلاس مالٹا اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بحران کے خاتمے کے لیے علاقائی طاقت مصر سے بات کی ہے۔ بلنکن نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکہ مصر کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہتا ہے اور حماس کے حملے فوری طور پر روکے جانے پر زور دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C