مظفر گڑھ میں امام مسجد ‘ریپ اور فحش ویڈیو’ بنانے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار
👁️ 120 بار دیکھا گیا
مظفر گڑھ میں امام مسجد ‘ریپ اور فحش ویڈیو’ بنانے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں پولیس نے لڑکے کے ساتھ مبینہ ریپ اور واقعے کی فلم بندی کے الزام میں امام مسجد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے ملزمان کو اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا اور شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او سجاد نے کہا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
ایف آئی آر یکم ستمبر کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات اے 375 (عصمت دری)، 376 (عصمت دری کی سزا) اور سی 292 (چائلڈ پورنوگرافی) کے تحت درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے 27 اگست کو کہا کہ اس نے فیس بک پر ایک لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو دیکھی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہری نے دو مشتبہ افراد امام مسجد حافظ سلیم گولڑوی اور ایک ویلڈر کی شناخت کی جنہوں نے ویڈیو بنائی اور وہ ہی اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔
مقدمے میں شہری کے حوالے سے کہا گیا کہ میرے ساتھ دوسرے گواہوں نے انہیں دیکھا اور ان کی شناخت بھی کی۔
انہوں نے بتایا کہ امام مسجد نے اپنے عمل سے مقامی رہائشیوں کے جذبات کو مشتعل کیا، فحش ویڈیوز بنائی جو علاقے کے لیے باعث بدنامی بنی اور ’مسجد کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا‘۔
ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مظفر گڑھ پولیس نے شہر کے وسندیوالی علاقے میں ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔
یکم اگست کو پیش آنے والے اس واقعے کی ایف آئی آر 16 اگست کو دو افراد کے خلاف درج کی گئی جن میں سے ایک نامعلوم تھا۔
متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر نے ملزمان پر 12 سے 13 سال کی بچی کی فلم بندی کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C