مقبوضہ غزہ: گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے 36 فلسطینوں کو شہید کردیا
👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبوضہ غزہ: گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے 36 فلسطینوں کو شہید کردیا
مقبوضہ غزہ (نیوز ڈیسک) القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کو فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے, شہداءمیں 34 غزہ کی پٹی اور 2 غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔
شہداء میں 28 فلسطینی غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوئے جب کہ 3 فلسطینی غزہ میں احتجاجی مظاہروں میں شہید ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی کارروائی میں غرب اردن میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں ایک فلسطینی شہری القدس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔
القدس اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر عماد ابوعواد نے ایک بیان میںکہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے فلسطینیوں کی شہادتوں میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے بیشتر فلسطینی عام شہری ہیں جن کا کسی عسکری گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے جانے کے اعلان کے بعد پورے فلسطینی میں 448 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ان میں 98 بچے، 18 خواتین، 6 معذور، 21 مزاحمت کار شامل ہیں۔ 73 فلسطینی اسرائیلی ریاست کے جنگی طیاروں کی بمباری میں شہید ہوئے جب کہ اس دوران 8 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8825 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C