مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ: میرواعظ کی سیکیورٹی ذمہ داری نوجوانوں نے سنبھال لی
👁️ 152 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ: میرواعظ کی سیکیورٹی ذمہ داری نوجوانوں نے سنبھال لی
سری نگر (نیوز ڈیسک) پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ کشمیری نوجوانوں نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر 6 رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔
میر واعظ عمر فاروق سمیت جن دیگر حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی کٹھ پتلی انتظامیہ نے واپس لی ان میں عبدالغنی بٹ، بلال لون، ہاشم قریشی، فضل الحق قریشی اور شبیر شاہ شامل ہیں۔
بھارتی فورسز کے محاصروں اور ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے پیش نظر وادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جب کہ جموں میں ہندو انتہا پسندوں سے خوفزدہ 6 ہزار کشمیری مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز محاصرے کے دوران قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی، ضلع بھر میں کرفیو کا سماں ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3193 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C