مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں پر ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو
👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں پر ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو
سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار ہیں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، حکومت نےگرفتار ساڑھے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں پرکالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ ‘ لاگو کر دیا ہے۔
وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے، جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔
کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانےپینے کی اشیاء کی قلت، مریضوں کو دواؤں کی فراہمی بھی مشکل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب قابض بھارتی حکومت نے 5 اگست سے گرفتار کئے گئے 10 ہزار کشمیریوں میں سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر دیا ہے جن میں حریت رہنما، سیاسی کارکن ، تاجر، سماجی کارکن اور عام نوجوان شامل ہیں۔
پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے دو برس تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، بھارتی ایجنسیاں 35 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C