ملائیشیا میں بچوں سے جنسی زیادتی، فلاحی مراکز سے علماء سمیت 335 افراد گرفتار
👁️ 139 بار دیکھا گیا
ملائیشیا میں بچوں سے جنسی زیادتی، فلاحی مراکز سے علماء سمیت 335 افراد گرفتار
کوالالمپور (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) ملائیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک اسلامی جماعت کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی مراکز میں بچوں سے زیادتی کے مبینہ واقعات کی تحقیقات کرنے کے لیے سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جنسی استحصال کے الزامات کے تحت 355 افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں مذہبی علوم کے اساتذہ اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد شامل ہیں جبکہ 400 سے زیادہ بچوں کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلوبل اخوان سروس اینڈ بزنس (جی آئی ایس بی) گروپ تحقیقات کے دائرے میں ہے، جو طویل عرصے سے ممنوعہ الارقم فرقے سے اپنے روابط کی وجہ سے متنازعہ رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اس گروپ کے تحت چلنے والے فلاحی مراکز، کاروباری اداروں اور مذہبی اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد جی آئی ایس بی کے رہنما ناصرالدین علی سمیت گروپ کے 30 دیگر ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
ملائیشیا کے پولیس چیف رضاالدین حسین نے بتایا کہ حکام نے اس گروپ سے منسلک 96 بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے، جن میں تقریباً 124,000 ڈالر ہیں اور آٹھ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔
گلوبل اخوان سروس کا الزامات سے انکار
گلوبل اخوان سروس اینڈ بزنس نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا کہ وہ سیلنگور اور نیجری سمبیلان ریاستوں میں چھاپے کی زد میں آئے کیئر ہومز نہیں چلاتے ہیں۔
لیکن گزشتہ ہفتے کمپنی کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں چیف ایگزیکٹو ناصر الدین نے بڑے پیمانے پر بدسلوکی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان مراکز میں ایک یا دو جنسی زیادتی کے واقعات کا اعتراف کیا تھا۔
ملائیشیا کے پولیس چیف رضاالدین حسین نے کہا ہے کہ طبی جانچ سے پتا چلا ہے کہ کم از کم 13 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
بچوں کے فلاحی مراکز پر سوالیہ نشان
اس واقعے نے کیئر ہومز میں بچوں کی فلاح و بہبود اور ملائیشیا میں فلاحی تنظیموں کے ضابطوں کے بارے میں خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
الارقم فرقے پر حکام نے 1994ء میں منحرف تعلیمات مہیا کرنے کے الزامات کے باعث پابندی لگا دی تھی۔ سیلنگور ریاست میں حکام نے کہا ہے کہ وہ جی آئی ایس بی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
جی آئی ایس بی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ایک اسلامی کمپنی ہے جو سپر مارکیٹوں سے لے کر ریستوران تک کے کاروبار چلاتی ہے، اور انڈونیشیا، فرانس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں کام کرتی ہے۔
رضاالدین حسین کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ کیئر ہومز میں موجود 402 نابالغ بچے جی آئی ایس بی ممبران کے بچے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C