ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
👁️ 207 بار دیکھا گیا
ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
ساہیوال+ اسلام آباد ( ڈیلی اردو/ ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعۂ ساہیوال پر کہا ہے پاکستان تحریک انصاف حکومت آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میانوالی سے یہاں پہنچا ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، ملوث اہل کاروں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ’جے آئی ٹی 72 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ مکمل کرے گی، اور شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔‘
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ملے گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، گرفتار اہل کار سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، حقائق قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ’میرا وعدہ ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔‘‘
خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔
ترجمان وزیرِاعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ ساہیوال کے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں بے آسرا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C