13/May/2025

مودی کی حملے کی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل: “جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا”

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مودی کی حملے کی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل: “جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا”

مودی کی حملے کی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل: “جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا”

اسلام آباد + نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف ممکنہ عسکری کارروائی کی دھمکی پر اسلام آباد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ خطاب کو “اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف خطے میں امن کا خواہاں ہے بلکہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار بھی ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارتی وزیر اعظم مودی نے پیر 12 مئی کو ایک انتخابی جلسے میں کہا کہ اگر بھارت پر دوبارہ حملے ہوئے تو وہ سرحد پار موجود ‘دہشت گردی کے ٹھکانوں’ کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گا۔

بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ گزشتہ ماہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے، جس میں 26 سیاح جان سے گئے، کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ تاہم پاکستان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

بھارت نے 7 مئی کو پاکستانی اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جنہیں وہ “دہشت گردی کے مراکز پر حملے” قرار دیتا ہے، جبکہ پاکستان کے مطابق ان حملوں میں عام شہری نشانہ بنے۔ جواباً، پاکستان نے بھی بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ مکمل جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں ایک عبوری جنگ بندی طے پا گئی، جو فی الوقت مؤثر ہے۔

پاکستانی فوج نے منگل 13 مئی کو ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی حملوں کے نتیجے میں اب تک 40 عام شہری اور 11 فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ بھارت نے اپنے پانچ فوجیوں اور 16 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق، ایسے وقت میں جب عالمی برادری خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بھارت کی جانب سے ایسے اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے اعادہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھے گا، لیکن اگر بھارت نے مستقبل میں کوئی عسکری مہم جوئی کی، تو اس کا جواب پورے عزم اور طاقت سے دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C