مہمند میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 329 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 عسکریت پسند ہلاک
مہمند (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے قبائلی ضلع مہمند کے سوران درہ اور شیخ بابا کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک چھ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر اور سرگرم اراکین تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ہلاک شدگان ٹی ٹی پی کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
گزشتہ چند ماہ میں کئی کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور متعدد دہشتگردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C