میانمار میں فوج کا دیہاتوں پر حملہ، 25 افراد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
میانمار میں فوج کا دیہاتوں پر حملہ، 25 افراد ہلاک
ینگون (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/رائٹرز) میانمار کی سکیورٹی فورسز نے اس ہفتے کے اوائل میں ایک گاؤں پر فائرنگ کرکے کم از کم 25 افراد کو ہلاک کردیا۔ ایک مقامی باشندے کے مطابق فوجیوں نے ‘حرکت کرتی ہوئی دکھائی دینے والی ہر چیز کو گولی ماردی۔‘
میانمار کے مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کی رپورٹوں کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ جمعے کے روز صوبے ساگینگ کے وسطی قصبے دیپائن میں پیش آیا۔
اب تک کیا پتہ چل سکا ہے؟
مقامی میڈیا ایجنسی تھان لیون کھیت نیوز کے مطابق جمعے کے روز تقریباً 150 فوجی دیپائن کے قریب واقع چھ گاؤں میں داخل ہوگئے۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے گاؤں والوں پر مبینہ طورپر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
دیپائن کے ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا،” لوگ کھیتوں میں اور ریلوے لائن پر مردہ پڑے ہوئے تھے۔انہوں (فوجیوں) نے حرکت کرنے والی ہر چیز کو گولی ماردی۔”
"They (soldiers) shot everything that moved."#Myanmar's Depayin is known for a tragedy in 2003 when Aung San Suu Kyi's convoy was ambushed by pro-military mob, with many killed. The town has now become the site of another massacre.https://t.co/cB3Gq2JIzv
— Poppy McPherson (@poppymcp) July 5, 2021
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں فو ج کے خلاف سرگرم ایک مسلح اپوزیشن گروپ پیپلز ڈیفنس فورس(پی ڈی ایف) کی مبینہ موجود گی کی وجہ سے گاؤں کو نشانہ بنایا۔
پی ڈی ایف کے نوجوان اراکین علاقے میں فوج کی کارروائی کے خلاف ان سے جنگ لڑنے کے لیے گھریلو ساخت کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں۔ گاؤں والوں نے تلواروں اور گھروں میں تیار ہونے والے رائفلوں کا استعمال کیا لیکن وہ فوج کے جدید ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس لڑائی کے بعد کم ازکم 25 لاشیں ملی ہیں۔
میانمار کی فوج نے تشدد کے ان واقعات کے سلسلے میں اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایک سرکاری اخبار نے تاہم دعوی کیا ہے کہ ”مسلح دہشت گردوں” نے علاقے میں گشت پر مامور فوجیوں پر حملہ کردیا تھا۔
میانمار کی سیاسی صورتحال
میانمار میں رواں سال فروری سے ہی فوجی جنتا کی حکومت ہے۔ فوج نے اسٹیٹ کاؤنسلر آنگ سان سوچی اور ان کی حکمران جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے دیگراراکین کو گرفتار کرنے کے بعد اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔
فوج کی اس کارروائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ فوج نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم اے اے پی پی کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد سے فوج کے خلاف مظاہروں میں اب تک 890 سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ فوجی جنتا نے ہزاروں دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اقوا م متحدہ کے مطابق ملک میں جاری تشدد کی وجہ سے اب تک دو لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کوا پنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C