میانمار: مذہبی تہوار پر پیراگلائیڈر کے ذریعے بم حملہ، 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 204 بار دیکھا گیا
میانمار: مذہبی تہوار پر پیراگلائیڈر کے ذریعے بم حملہ، 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ینگون (ڈیلی اردو/بی بی سی) میانمار کے وسطی علاقے میں ایک مذہبی تہوار کے دوران پیراگلائیڈر کی مدد سے کیے گئے بم حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل یونٹی گورنمنٹ (NUG) کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب چاؤنگ او ٹاؤن شپ میں بدھ مت کے ماننے والے تقریباً سو افراد تھادنگیوٹ فیسٹیول منانے کے لیے جمع تھے۔
اینٹی جنتا گروپ پیپلز ڈیفنس فورس (PDF) سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی اہلکار کے مطابق، ایک موٹر سے چلنے والے پیراگلائیڈر (پیراموٹر) نے ہجوم کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے دو بم گرائے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد موقع پر ہی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے اتنے شدید تھے کہ کئی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں رہی۔
میانمار میں فروری 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق، اس خانہ جنگی میں اب تک 5000 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ موٹر سے چلنے والے پیراگلائیڈرز کے ذریعے شہری آبادی پر بم حملے کرنا جنتا کی جانب سے ایک "نیا مگر تشویشناک رجحان" ہے، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C