میانوالی: کالا باغ میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے دوران تصادم، 2 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
میانوالی: کالا باغ میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے دوران تصادم، 2 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع میانوانی کے شہر کالا باغ میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے راستے پر دو فرقہ پرست گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت علی ولد برکت اللہ سکنہ ماڑی اور دلیل عباس ولد عقیل عباس سکنہ ککرانوالہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گولیوں سے زخمی ہونے والے 30 سے زائد افراد کو کالاباغ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں سے 26 کو بعد ازاں ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ذریعے میانوالی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا اور دو کو تشویشناک حالت کے پیش نظر راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ذرائع نے نجی ٹی وی چینل ڈان کو بتایا کہ 26 زخمیوں کو بہترین دستیاب علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ ان میں سے 7 افراد کو ایک یا دو دن میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پیر کی شام شروع ہوا اور رات گئے تک جاری رہا۔
دریں اثنا مقامی تاجر تنظیموں کی کال پر کالا باغ ٹاؤن میں منگل کو بازار بند رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں گشت کرتی رہی۔
صورتحال کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے ضلع میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد نامزد نامعلوم افراد کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
دریں اثنا پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور اور سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے مذہبی اسکالرز کی ٹیم کے ہمراہ منگل کو میانوالی اور کالاباغ کا دورہ کیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مفتی راغب نعیمی، ڈویژنل امن کمیٹی لاہور حافظ زبیر حسن، جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب پرنسپل، جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور کے قاسم علی قاسمی بھی آئی جی پی اور پنجاب کے ہمراہ آنے والے علمائے کرام میں شامل تھے۔
دورے کے دوران آئی جی پی اور سیکریٹری داخلہ نے فرقہ وارانہ گروہوں کے مقامی رہنماؤں اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں علاقے میں امن برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر قائم رہنے کا مشورہ دیا۔
دونوں فرقوں کے رہنماؤں نے چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے روٹ کے حوالے سے چند روز قبل ضلعی امن کمیٹی کی موجودگی میں جو معاہدہ کیا تھا اس کی پاسداری کا عہد کیا، قائدین نے جھڑپ کو بڑھاوا دینے کے لیے کچھ شرپسندوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
مقامی لوگوں نے تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جو جلوسوں میں اسلحہ لے کر آنے والے شرپسندوں کو روکنے میں ناکام رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C