میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات، آصف غفور کا جی او سی اوکاڑہ تبادلہ
👁️ 28 بار دیکھا گیا
میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات، آصف غفور کا جی او سی اوکاڑہ تبادلہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج نے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ جب کہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
Alhamdulillah.
Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support.
Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020
آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج نے اپنے آخری پیغام میں سب کا خصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کے جواب میں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔
Thanks for your love & support. Stay strong, continue doing your bit for Pakistan.Stay blessed
آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.— Asif Ghafoor (@peaceforchange) January 16, 2020
پاک فوج کے نئے ترجمان کا مختصر تعارف
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی گریجویشن کی۔ میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں، وہ شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیتے رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے، آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل بابر نے آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔
میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C