میکسیکو میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک، 24 قیدی فرار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
میکسیکو میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک، 24 قیدی فرار
میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے اسٹیٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے جیل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہیں۔
اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی بھی فرار ہوگئے ہیں۔
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ علی الصبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے، شہر میں ایک اور مسلح حملے کے نتیجے میں دو ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن تینوں حملوں کے درمیان کوئی باہمی تعلق ہے یا نہیں اس بارے تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اگست 2022 میں بھی واریز جیل میں قید دو گروہوں کے قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے سے 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8840 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4584 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3290 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2462 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2106 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C