27/February/2026

نائجیریا میں جہادیوں کے حملوں میں 25 افراد ہلاک

👁️ 148 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نائجیریا میں جہادیوں کے حملوں میں 25 افراد ہلاک

نائجیریا میں جہادیوں کے حملوں میں 25 افراد ہلاک

ابوجا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا میں جہادیوں کے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

 

حکومتی ذرائع نے جمعرات کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کیمرون کی سرحد سے متصل علاقوں میں پیش آئے۔

 

حکام کے مطابق سرحدی قصبوں ماداگالی اور ہونگ میں مسلح جہادیوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کارروائیاں کیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر عائد کی گئی ہے، جو 2009 سے شمال مشرقی نائجیریا میں پرتشدد بغاوت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ماداگالی کی مقامی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’بوکو حرام کے مسلح جہادیوں نے بازار پر دھاوا بولا، اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘

 

قریبی قصبے ہونگ میں ایک علیحدہ حملے کے دوران مزید چار افراد ہلاک کیے گئے، جن میں تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریاستی گورنر نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو علاقے میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاہم سرکاری طور پر مجموعی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2009 سے جاری شورش، جس کی قیادت بنیادی طور پر بوکو حرام اور اس کے حریف دھڑے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس کر رہے ہیں، کے نتیجے میں شمال مشرقی نائجیریا میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

یہ تنازعہ ہمسایہ ممالک نائجر، چاڈ اور کیمرون تک پھیل چکا ہے، جس کے بعد خطے کے ممالک نے جہادی گروہوں کے خلاف مشترکہ فوجی تعاون کو بھی فروغ دیا ہے۔۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C