نائیجیرین فوجی کی فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک، اقوام متحدہ کا پائلٹ زخمی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
نائیجیرین فوجی کی فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک، اقوام متحدہ کا پائلٹ زخمی
ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے ایک فوجی اہلکار نے ساتھی فوجی و اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد فلاحی کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں نائیجیرین افواج مذہبی شدتپسند گروہوں سے جنگ میں مصروف ہیں اور اقوام متحدہ کی ہیومنیٹیرین ائیرسروسز (UNHAS) بھی افواج کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔
نائیجیریا میں جاری فوجی آپریشن کے ترجمان سیمسن نانٹپ ژاکوم کا کہنا ہے کہ نائیجیرین فوجی نے اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو زخمی کرنے کے بعد فوج کے ہمراہ جنگ زدہ علاقے میں فلاحی اور امدادی کاموں میں مصروف فلاحی کارکنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک فلاحی کارکن ہلاک ہو گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود فوجیوں نے بروقت حرکت کرتے ہوئے مسلح فوجی سے اسلحہ چھین لیا تھا تاہم اس سے قبل ہی وہ اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو زخمی اور ایک فلاحی کارکن کو قتل کر چکا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات ہیں تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ائیر سروسز جنگ زدہ علاقے میں انسانی حقوق اور امدادی سرگرمیوں کیلئے فلاحی ورکرز کو جنگ زدہ علاقے تک لانے اور لے جانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C