10/December/2023

ناررووال: 12 پاؤنڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

👁️ 91 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ناررووال: 12 پاؤنڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

ناررووال: 12 پاؤنڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

نارووال (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) عاصم ریاض کے مطابق بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن ظفروال کے نواحی گاؤں دیولی کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

انچارج بی ڈی ایس کے مطابق اینٹی ٹینک مائن بھارتی ساختہ ہے اور 12 پاؤنڈ وزنی ہے۔

بی ڈی ایس کی ٹیم نے مائن کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں ظفروال میں ہی نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی تھی، 18 پونڈ وزنی مائن نالہ ڈیک میں منگوال کے مقام پر برآمد ہوئی، مائن سیلابی پانی میں بہہ کر کھیتوں میں آگئی تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C