نارووال: عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو قرضستان بنا دیا ہے: مسلم لیگی رہنما احسن اقبال
👁️ 45 بار دیکھا گیا
نارووال: عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو قرضستان بنا دیا ہے: مسلم لیگی رہنما احسن اقبال
نارووال (ڈیلی اردو) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور میں اضافی چینی ایکسپورٹ کرنے کے لیے سبسڈی دی تھی مگر موجودہ حکومت اپنی چوری چھپانے کے لیے اپوزیشن پر الزام تراشی کر رہی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب شہزاد اکبر بھی مان گئے ہیں کہ عمران خان نے ایکسپورٹ کی اجازت دی، اصل ایشو یہ ہے کہ کس کس نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اورعام آدمی کی جیب پر 300 ارب کا ڈاکہ کس نے ڈالا؟
ہم نے پچھلے سال سے شور ڈالنا شروع کیا ہوا ہے کہ خدارا کسانوں اور زمینداروں کو بچاؤ اور ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلیے جو بروقت سپرے ہیں اسے یقینی بناؤ لیکن حکومت نے 10کروڑ روپے کے سپرے کی بچت کی جو بروقت ہوجاتا تو آج 8 سو ارب کی زرعی اجناس کا نقصان نہ ہوتا@betterpakistan pic.twitter.com/EQYuGyOSKE
— PMLN (@pmln_org) May 31, 2020
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میڈیا پر طیارہ حادثے کی متاثرہ خاتون کی فریاد سنی تو میرا دل لرز گیا، وزیر اعظم کا فرض تھا کہ طیارہ حادثے کی خود نگرانی کرتے اور کراچی جاتے، اس کی بجائے وزیر اعظم نتھیا گلی میں سیر کر رہے تھے جب کہ مسافروں کے لواحقین ٹھوکریں کھا رہے تھے۔
وزیراعظم کا فرض تھا خود کراچی جاتے اور نگرانی کرتے سارے کام کی لیکن وزیراعظم نتھیا گلی سیر کررہے تھے اور مسافروں کے رشتہ دار دفتروں میں دھکے کھارہے تھے.@betterpakistan pic.twitter.com/qcaFIXRZ0y
— PMLN (@pmln_org) May 31, 2020
سیکرٹری جنرل ن لیگ کا کہنا تھاکہ یہ بے حس، نااہل اور ناکام حکومت ہے،جو حکومت 100 خاندانوں کے سر پر ہاتھ نہیں رکھ سکتی، وہ 22 کروڑ کے ساتھ کیا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر ہم چیختے رہے کہ خدار راہ حفاظتی اقدامات اٹھاؤ لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن کو بھی مذاق میں لیا۔
ٹڈل دَل کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے 10 کروڑ کا اسپرے نہیں کیا اور 8 سو ارب کی زرعی معیشت تباہ کردی، ٹڈیوں سے 55 اضلاع میں کسان تباہ برباد ہو چکے ہیں، یہ قدرتی آفت نہیں یہ عمران خان کی نااہلی کی آفت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت 15 ارب ڈالرکا نیا قرضہ لینے جا رہی ہے،اس حکومت نے پاکستان کو قرضستان بنا دیا ہے۔
PM is real culprit in sugar scam. Economy is in danger zone. PTI has borrowed $25b & will borrow another $15b next year. Pakistan turned into Qarzistan.
Media talk in Narowal today on current issueshttps://t.co/qYzRd8rwY4
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 31, 2020
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C