24/November/2019

ناروے: حکومت نے قرآن شریف کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کردیا

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ناروے: حکومت نے قرآن شریف کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کردیا

ناروے: حکومت نے قرآن شریف کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کردیا

اوسلو (ڈیلی اردو/این این آئی) ناروے  کی حکومت نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے  پولیس چیف نے کہا کہ اگر قرآن پاک کی بیحرمتی دوبارہ ہوئی تو پولیس اسے روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اتنا ہی بولنا چاہے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو ورنہ پولیس مداخلت کرے گی۔

پولیس ڈائریکٹر نے کہا قرآن کی بیحرمتی نفرت انگیز تقریر سے متعلق کرمنل کوڈ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس احکامات کی خلاف ورزی پر کرسچن سینڈ میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کر کے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اوسلو میں پاکستان کے سفیر کو نارویجین حکام تک پاکستان احتجاج اور گہری تشویش پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C