ناروے: عالم اسلام کا ہیرو عمر دھابہ
👁️ 59 بار دیکھا گیا
ناروے: عالم اسلام کا ہیرو عمر دھابہ
اوسلو + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ناروے میں ایک اسلام مخالف تنظیم کی جانب سے قرآن کے نسخے کی سر عام بے حرمتی کو روکنے کے لئے ایک نوجوان محمد عمر نے اس بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کیا کہ انہیں عالم اسلام میں ایک ہیرو کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ نیز اس واقعہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہادری اور جرأت سے روکنے والے 23 سالہ نوجوان کا نام عمر دھابہ ہے اور اس کا تعلق شام سے ہے۔ کچھ ویب سائٹوں پر نوجوان کا نام عمر الیاس بھی بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر نوجوان عمر دھابہ کا نام ٹرینڈ کرنے لگ گیا جبکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
قرآن کے نسخے کی بے حرمتی کا واقعہ گزشتہ ہفتے ناروے کے شہر کرسٹینسانڈ میں سٹاپ اسلام آئزیشن آف ناروے (ایس آئی اے این) نامی تنظیم کے احتجاج میں اس وقت رونما ہوا جب اس تنظیم کے رہنما لارس تھورسن نے مقامی پولس کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قرآن کے ایک نسخے کو بھرے مجمع کے سامنے جلانے کی کوشش کی۔ اس دوران مجمع میں سے ایک نوجوان نے آگے بڑھ کر تھورسن کو دھکا دیا اور ہاتھا پائی کی کوشش کی جس کے بعد پولس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
قرآن مجید کی توہین ہوتے دیکھ وہاں موجود مسلمان نوجوان برداشت نہ کرسکے اور سبق سکھانے کے لیے اس تھورسن پر حملہ کردیا۔ پہلے ایک عمر دھابہ یا عمر الیاس رکاوٹیں توڑتا ہوا آگے بڑھا اور لارس تھورسن پر حملہ کردیا۔ اس اقدام سے مزید نوجوانوں کو ہمت ملی اور دیگر نوجوان بھی تھورسن پر حملہ آور ہوئے جس پر پولس اہلکار جو پہلے تماشا دیکھ رہے تھے، وہ آگے بڑھے اور حملہ آور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ لارس تھورسن کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ کرسٹین سینڈ شہر میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے لیکن ناروے کی انتظامیہ نے نہ صرف اس اشتعال انگیز ریلی کی اجازت دی بلکہ قرآن کی توہین سے بھی نہ روکا۔
ناروے سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی کی حکومت نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ناروے کی حکومت پر اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرنے کے لیے زور دیا۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث تھورسن کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ لارس تھورسن ایک عادی مجرم ہے اور حال ہی میں اوسلو میں اسلام مخالف اشتعال انگیز لٹریچر پھیلانے کے الزام میں 30 روز قید کی سزا بھگت چکا ہے۔
اے پی پی کے مطابق پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی ناروے کے سفیر کو طلب کر کے ناروے کے شہر کرسٹیئنسانڈ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ناروے کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس کارروائی کی مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے دنیا بھر میں ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ’اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اس طرح کے اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔‘
ناروے میں اسلاموفوبیا کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں برس ستمبر میں ناروے میں ایک نوجوان نے ایک مسجد پر حملہ کیا تھا، تاہم ایک ادھیڑ عمر شخص اسے بروقت روکنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C