08/March/2026

ناروے میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا، عمارت کو جزوی نقصان

👁️ 202 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ناروے میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا، عمارت کو جزوی نقصان

ناروے میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا، عمارت کو جزوی نقصان

اوسلو (ڈیلی اردو/بی بی سی) ناروے کی پولیس کے مطابق اوسلو میں امریکی سفارت خانے کو اتوار کی صبح ایک دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے معمولی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

ناروے کی پولیس نے اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے ارد گرد کے علاقے کو ایک دھماکے کے بعد گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

اوسلو پولیس نے بتایا کہ انھیں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے قریب اس کی اطلاع ملی۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پولیس سفارت خانے کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘

 

پولیس نے مزید کہا کہ ’فی الحال اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ اصل میں کیا ہوا یا کون ملوث ہو سکتا ہے۔‘

 

پولیس آپریشنز کمانڈر میکائیل ڈیلمیر نے ناروے کے سرکاری نشریاتی ادارے این آر کے کو بتایا کہ دھماکہ قونصلر اور عمارت کے عوامی حصوں میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

 

یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، کیونکہ ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی فضائی حملے بڑھ رہے ہیں۔

 

خلیجی ممالک میں کئی امریکی سفارتی عمارتیں جو امریکی فوجی دستوں کی میزبانی کرتی ہیں، بشمول کویت اور سعودی عرب، کو ایران کے جوابی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C