نوجوان شامی مہاجر جرمن کا میئر منتخب
👁️ 136 بار دیکھا گیا
نوجوان شامی مہاجر جرمن کا میئر منتخب
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ میں انتیس سالہ شامی مہاجر ریان الشبل کو ایک گاؤں کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ریان اکیس برس کی عمر میں بطور مہاجر جرمنی آئے تھے اور انہیں قطعی اکثریت سے مقامی بلدیہ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔
29-year-old Ryyan Alshebl has become the mayor of a German village just eight years after fleeing the civil war in Syria. https://t.co/MbpWchF5MD
— DW News (@dwnews) April 3, 2023
باڈن ورٹمبرگ کے صوبائی دارالحکومت شٹٹ گارٹ سے پیر تین اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ریان الشبل کو میئر کے عہدے پر انتخاب کے لیے ہونے والی رائے دہی میں 55.41 فیصد ووٹ ملے۔ یوں اتوار دو اپریل کی شام اعلان کردہ انتخابی نتائج کے مطابق الشبل قطعی اکثریتی ووٹ لے کر اس عوامی عہدے پر فائز ہونے کے حقدار قرار پائے۔
جرمنی آمد سن دو ہزار پندرہ میں
ریان الشبل کی عمر اس وقت 29 برس ہے اور وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے اپنی جان بچانے کے لیے فرار ہو کر 2015ء میں کئی دیگر مہاجرین کے ساتھ پناہ کے متلاشی غیر ملکی کے طور پر جرمنی پہنچے تھے۔
میئر کے طور پر اپنے انتخاب کے لیے انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے نمائندے کے بجائے ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اب وہ جنوب مغربی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ میں اوسٹلزہائم نامی دیہی بلدیاتی علاقے کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
ریان الشبل سیاسی طور پر جرمنی میں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے رکن بھی ہیں اور اس کے لیے کام بھی کرتے ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ اوسٹلزہائم کے بلدیاتی سربراہ کے الیکشن میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینا چاہتے تھے اور مقامی شہریوں کی اکثریت نے ان کو ووٹ دے کر ان کا مان بڑھایا ہے۔
شام میں آبائی شہر سویدا
ریان الشبل کا شام میں آبائی شہر ملک کے جنوب مغرب میں واقع شہر سویدا ہے، جو اسی نام کے خطے کا دارالحکومت بھی ہے۔ الشبل شامی خانہ جنگی کے دوران اپنی جان بچا کر 21 برس کی عمر میں سویدا سے رخصت ہوئے تھے۔
الشبل گزشتہ سات برسوں سے اوسٹلزہائم کے قریبی قصبے آلٹ ہَینگ شٹٹ کی بلدیاتی انتظامیہ کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ اب لیکن وہ اوسٹلزہائم کا میئر منتخب ہونے کے بعد اسی گاؤں میں منتقل ہو جائیں گے، جو باڈن ورٹمبرگ میں Calw نامی کاؤنٹی میں واقع ہے۔
کسی جرمن بلدیاتی ادارے کا پہلا شامی میئر
ریان الشبل کے بارے میں جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے، کثیر الاشاعت جرمن روزنامے ‘بِلڈ‘ اور دیگر میڈیا نے بھی لکھا ہے کہ وہ شاید جرمنی میں کسی بھی سطح کے کسی بلدیاتی ادارے کے میئر منتخب ہونے والے پہلے شامی باشندے ہیں۔ خاص طور پر جنوب مغربی جرمنی میں تو پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
باڈن ورٹمبرگ میں صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کی نمائندہ تنظیم نے بھی بتایا ہے کہ آج سے پہلے تک اس صوبے میں میئر کے عہدے کے لیے کبھی ایسا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا جو شامی نژاد رہا ہو۔
اتوار دو اپریل کو ہونے والے اس الیکشن میں ریان الشبل کا مقابلہ مارکو شٹراؤس اور ماتھیاس فائے نامی دو حریف امیدواروں سے تھا اور ان دونوں نے بھی الشبل کی طرح آزاد امیدواروں کے طور پر اس الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
ریان الشبل صرف 9.23 مربع کلومیٹر رقبے والے جس گاؤں اوسٹلزہائم کے میئر منتخب ہوئے ہیں، اس کی 2022ء کے آغاز پر آبادی 2507 نفوس پر مشتمل تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C