نوشہرہ: اکوڑہ خٹک مہاجر کیمپ سے مبینہ خودکش بمبار گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک مہاجر کیمپ سے مبینہ خودکش بمبار گرفتار
نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اکوڑہ خٹک مہاجر کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کے اہن رکن کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے مہاجر کیمپ میں مشترکہ آپریشن، حافظ گل بہادر گروپ کے رکن عبدالکبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ ملزم سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد، ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع#AkoraKhattak #Nowshera
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 1, 2023
پولیس کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت عبدالکبیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کرلیے ہیں۔
پولیس نے گرفتار کیے جانے والے ملزم سے متعلق بتایا کہ وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت تین شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جس میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل تھا، ملزمان کی شناخت فاروق، سیف، شاہ زیب، احمد اور اسرار ہوئی تھی۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور اور دیگر اضلاع سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں گرفتار کرلیا، مبینہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے میں فاروق، سیف، شاہ زیب، احمد اور اسرار شامل ہے۔ #CTD #Punjab
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 31, 2022
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C