01/August/2024

نوشہرہ میں صحافی کے گھر کے باہر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

👁️ 170 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشہرہ میں صحافی کے گھر کے باہر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

نوشہرہ میں صحافی کے گھر کے باہر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع نوشہرہ میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی محمد امین باغی کے گھر کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے مقامی نیوز چینل کے صحافی کے گھر کے مین گیٹ پر پشتو میں دھمکی آمیز تحریر چسپاں کی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے صحافی کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے نالے میں پانچ کلو گھی کے ڈبے میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔

واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے دفعات لگائی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C