نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا
👁️ 22 بار دیکھا گیا
نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی ہم منصب سے ملاقات، میزائل پروگرام اور خطے کے عسکری گروپوں کی حمایت ترک کرنے کے معاملے پر مذاکرات سے انکار کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے پہلی پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کو جوہری معاہدے میں شمولیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرعائد پابندیاں ختم کر کے امریکا اپنی سنجیدگی ثابت کرسکتا ہے اور اس سے کم پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
نومنتخب ایرانی صدر سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے تو ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ’’نہیں‘‘۔ اسی طرح میزائل پروگرام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ خبر پڑھیں : ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
ایران کے نئے صدر کے بارے میں عالمی قوتوں نے اُن کے سخت گیر نظریات کے باعث پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا اور اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی صدر ابراہیم رئیسی نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
ایران کے نئے صدر کے اس بیان پر تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکا نے 1988 میں 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کو پھانسی کی سزا دینے کے الزام پر ابراہیم رئیسی پر پابندی عائد کردی تھی جب وہ ڈیتھ پینل میں بطور پراسیکیوٹر شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C