نیدرلینڈز میں دو ‘لیٹر بم’ دھماکے
👁️ 65 بار دیکھا گیا
نیدرلینڈز میں دو ‘لیٹر بم’ دھماکے
ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو) نیدرلینڈز کے 2 شہروں کے پوسٹ آفسز میں مشتبہ ‘لیٹر بم’ دھماکے ہوئے تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بدھ کی صبح 8 بجے پوسٹ آفس میں خطوط میں ہوا۔
دوسرا دھماکا نیدرلینڈز کے جنوب میں واقع شہر کرکرادہ کے خطوط علیحدہ کرنے والی کمپنی کے دفتر میں صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب ہوا۔
دونوں دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
ڈچ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ 3 جنوری کو بھیجے گئے ‘لیٹر بم’ کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر ایک ہی شخص کی جانب سے ارسال کیے گئے۔
اس سے قبل ایک ہوٹل، ایک پیٹرول پمپ، ایک گیراج، ایک اسٹیٹ ایجنٹ و دیگر کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم کسی بھی واقعے میں بم پھٹ نہیں سکے تھے۔
گزشتہ کیسز میں ‘لیٹر بموں’ کو ایک انتباہی خط کے ساتھ بھیجا گیا تھا جس کا مواد تفتیش کاروں کی جانب سے عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔
‘لیٹر بموں’ کی تفتیش کرنے والی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یہ بات بھی واضح نہیں کہ آج ہونے والے دھماکوں میں استعمال کیے گئے بم جنوری میں بھیجے گئے بم جیسے ہی تھے یا نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C