نیو اسٹارٹ ختم: جوہری وارہیڈز کی حد پر روس کا مشروط اتفاق
👁️ 228 بار دیکھا گیا
نیو اسٹارٹ ختم: جوہری وارہیڈز کی حد پر روس کا مشروط اتفاق
ماسکو (ڈیلی اردو)روس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ختم ہونے والے اسلحہ کنٹرول معاہدے "نیو اسٹارٹ" میں طے شدہ جوہری ہتھیاروں کی حدود کی پابندی جاری رکھے گا، بشرطیکہ واشنگٹن بھی ان حدود پر عمل کرے۔
نیو اسٹارٹ معاہدہ، جو دنیا کی دو بڑی جوہری طاقتوں کے درمیان آخری فعال اسلحہ کنٹرول معاہدہ تھا، رواں ماہ کے آغاز میں ختم ہو گیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے جوہری ذخیرے کی حد کو ایک سال کے لیے بڑھانے کی پیشکش پر امریکہ کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو نئے ہتھیار تیار کرنے اور تعینات کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہم اس بات سے رہنمائی لیتے ہیں کہ ہمارے صدر کی جانب سے اعلان کردہ یہ پابندی برقرار رہے گی، لیکن صرف اس وقت تک جب تک امریکہ مقررہ حدود سے تجاوز نہیں کرتا۔‘‘
لاوروف کا یہ بیان وزارتِ خارجہ کے گزشتہ ہفتے کے مؤقف سے مختلف ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ روس خود کو معاہدے کی شرائط کا پابند نہیں سمجھتا۔
دونوں فریقوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی نئے اسلحہ کنٹرول معاہدے پر بات چیت کے خواہاں ہیں۔
واشنگٹن چاہتا ہے کہ چین کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے کیونکہ اس کا جوہری ذخیرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، جبکہ ماسکو کا کہنا ہے کہ اگر چین کو شامل کیا جاتا ہے تو امریکہ کے جوہری اتحادی برطانیہ اور فرانس کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔
نیو اسٹارٹ معاہدے کے خاتمے کے بعد کئی دہائیوں میں پہلی بار ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دنیا کے سب سے تباہ کن ہتھیاروں کی تعیناتی کو محدود کرنے والا کوئی معاہدہ موجود نہیں، جس سے نئی اسلحہ دوڑ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت امریکہ اور روس دونوں کو زیادہ سے زیادہ 1,550 جوہری وارہیڈز رکھنے کی اجازت تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15659 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11963 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7577 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5561 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C