نیوزی لینڈ میں چینی ریستورانوں پر حملے، 4 افراد زخمی
👁️ 122 بار دیکھا گیا
نیوزی لینڈ میں چینی ریستورانوں پر حملے، 4 افراد زخمی
آکلینڈ (ڈیلی اردو/رائٹرز)نیوزی لینڈ میں 3 ریستورانوں پر کلہاڑی بردار شخص کے حملوں سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی آکلینڈ کے مضافاتی علاقے البانے میں رات گئے کلہاڑی بردار شخص نے ایشیائی ریستورانوں پر حملہ کیا۔
WARNING: GRAPHIC CONTENT – An axe attack at three Chinese restaurants in Auckland, New Zealand, injured four people, authorities and local media reported https://t.co/YQQGvaYBpQ pic.twitter.com/3ZARGiaUfv
— Reuters (@Reuters) June 20, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں چینی ریستوران تھے اور قریب ہی واقع تھے، واقعے کے بعد ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک حملے کے پیچھے مقاصد کا نہیں بتایا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک شدید اور تین معمولی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایک چینی ریستوران میں کام کرنیوالے ملازم نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اچانک ایک شخص اندر آیا اور کلہاڑی سے حملہ کردیا، اس نے مجھ پر بھی حملہ کیا مگر میں نے کلہاڑی پکڑلی، اس کے باوجود وہ میرے سر کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا۔
عملے کا کہنا ہے کہ اس کے فوراً بعد حملہ آور دوسرے ریستوران میں گھس گیا اور وہاں لوگوں کو زخمی کردیا۔
پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ٹیموتھی ولیمز کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ حملہ آور کا کوئی اور ساتھی اس میں شامل ہو بلکہ یہ اس کا انفرادی فعل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار حملہ آور پر مزید الزامات عائد کئے جانے کی بھی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C