نیپال میں بچوں کا جنسی استحصال: ’مہاتما بدھ کا اوتار‘ مجرم ثابت
👁️ 136 بار دیکھا گیا
نیپال میں بچوں کا جنسی استحصال: ’مہاتما بدھ کا اوتار‘ مجرم ثابت
کھٹمنڈو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) نیپال میں ایک ایسے شخص کو بچوں کے جنسی استحصال کا مرتکب پایا گیا ہے، جسے اس کے روحانی پیروکار ‘مہاتما بدھ کا اوتار‘ سمجھتے اور عرف عام میں ‘بدھا بوائے‘ کہتے تھے۔ یہ بات کھٹمنڈو میں ایک عدالتی اہلکار نے بتائی۔
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملک کے جنوبی شہر سرلاہی میں ایک مقامی عدالت کے اہلکار سیکیندر کاپار نے آج منگل 25 جون کے روز بتایا کہ ملزم کا نام رام بہادر بومجن ہے اور اسے ایک ٹین ایجر کے طور پر ہی ملک گیر شہرت حاصل ہو گئی تھی۔
تب یہ نوجوان کچھ کھائے پیے اور سوئے بغیر کئی مہینوں تک بغیر کوئی بھی جسمانی نقل و حرکت کیے استغراق میں گم رہ سکتا تھا اور اسی لیے بہت سے لوگوں نے اسے ‘بدھا بوائے‘ کا نام دے کر اس کی روحانی پیروی شروع کر دی تھی۔
بچوں کے جنسی استحصال کا مجرم
عدالتی اہلکار کاپار نے بتایا کہ ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزم بومجن کو کل پیر 24 جون کے روز بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں باقاعدہ قصور وار قرار دے دیا۔ اس وقت 33 سالہ اس نام نہاد گرو کو سنائی جانے والی سزا کا اعلان عدالت اگلے ماہ جولائی میں کرے گی۔
سرلاہی ڈسٹرکٹ کورٹ کے انفارمیشن آفیسر کاپار کے مطابق مجرم بومجن کے پیروکار اس کا بہت زیادہ احترام کرتے اور اسے ‘مہاتما بدھ کا اوتار‘ سمجھتے ہیں لیکن اس شخص کے خلاف ماضی میں کئی بار ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ اپنے پیروکاروں پر جسمانی اور جنسی حملوں کا مرتکب ہوتا تھا۔ مزید یہ کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے روپوش تھا اور اسی لیے گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔
رام بہادر بومجن کو نیپال کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ سی آئی بی طویل کوششوں کے بعد اس سال جنوری میں ملکی دارالحکومت کھٹمنڈو کے مضافات میں ایک گھر سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔
گرفتاری کے وقت کروڑوں روپے برآمد
نیپالی پولیس کے مطابق رام بہادر بومجن کو جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس کے قبضے سے تقریباﹰ تین کروڑ نیپالی روپے اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی صورت میں مزید ساڑھے 22 ہزار ڈالر کے برابر رقوم بھی برآمد کر لی گئی تھیں۔
سن 2010ء میں اس ‘بدھا بوائے‘ کے خلاف اپنے پیروکاروں پر جسمانی حملوں کی کئی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ اس کے بعد اس ملزم نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے پیروکاروں کو تب مارتا تھا، جب وہ اس کے مراقبے میں خلل ڈالتے تھے۔
اس کے بعد 2018ء میں ایک 18 سالہ نام نہاد ‘داسی‘ نے بھی یہ شکایت کی تھی کہ ملزم بومجن نے اسے ایک راہب خانے میں ریپ کیا تھا۔
2019ء میں نیپالی پولیس نے رام بہادر بومجن کے خلاف ایک اور پہلو سے بھی تفتیش شروع کر دی تھی۔ اس کی وجہ بومجن کے پیروکاروں میں سے چار کے اہل خانہ کی طرف سے دائر کردہ یہ شکایت بنی تھی کہ یہ چاروں عقیدت مند ملزم کے قائم کردہ آشرموں میں سے ایک سے اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔
گرو مفرور لیکن چیلے پھر بھی ہزاروں
کھٹمنڈو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اپنے خلاف کئی قانونی شکایات کے بعد رام بہادر بومجن جب روپوش ہو گیا تھا، تب بھی اس کے پیروکاروں اور عقیدت مندوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
ایک وقت تو ایسا بھی تھا کہ نیپال کے ایک جنگل میں بومجن کے طویل مراقبے اور استغراقی معجزوں کو دیکھنے کے لیے اس کے ہزارہا پیروکار جمع ہو گئے تھے۔
یہ وہ وقت تھا جب بومجن کی عمر 16 برس تھی اور وہ نو ماہ کے لیے مشرقی نیپال کے جنگلوں میں روپوش ہو گیا تھا۔ تب اس کی جنگلاتی استغراق سے محفوظ واپسی کے لیے بہت سے راہب طویل عرصے تک دن رات اجتماعی دعائیں مانگتے رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C