نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 10 غیر ملکیوں سمیت 68 افراد ہلاک
👁️ 96 بار دیکھا گیا
نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 10 غیر ملکیوں سمیت 68 افراد ہلاک
کھٹمنڈو (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) نیپال کے شہر پکھارا میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق اب تک کم از کم 68 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
نیپال کی یٹی ایئرلائن کا طیارہ کھٹمنڈو سے پکھارا جا رہا تھا جس میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ طیارے کے گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
طیارہ گرنے کے فوری بعد سیکڑوں امدادی کارکنان جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔
طیارہ حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں طیارے کو گرتے ہوئے اور جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نیپال کی سول ایوی ایشن کے ترجمان جاگاناتھ نرولا کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Video shows plane with 72 people on board crashing in Nepal. No sign of survivors pic.twitter.com/5CQHu500MQ
— BNO News (@BNONews) January 15, 2023
یٹی ایئرلائن کے ترجمان سدارشن بارتوالا کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارہ دو انجنوں پر مشتمل تھا۔ طیارے میں 72 افراد سوار تھے جس میں عملے کے چار ارکان، دو بچے اور 10 غیرملکی شہری شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ پرانے اور نئے پکھارا ایئرپورٹس کے درمیان گر کر تباہ ہوا ہے۔
نیپال کے وزیرِاعظم پشپا کمال نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی ایجنسیز اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امدادی کارروائیوں میں مدد کریں۔
काठमाडौंबाट यात्रु लिएर पोखराका लागि उडेको यती एयरलाइन्सको एएनसी एटीआर ७२ जहाजको दुखद र त्रासदीपूर्ण दुर्घटनाप्रति गहिरो दुख व्यक्त गर्दछु। प्रभावकारी उद्दारमा लाग्न सुरक्षाकर्मी, नेपाल सरकार सम्पूर्ण निकाय र आम जनसमुदायमा हार्दिक अपील गर्दछु।
— ☭ Comrade Prachanda (@cmprachanda) January 15, 2023
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ 15 سال پرانا تھا۔
اے ٹی آر 72 ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ڈوئل انجن والا ٹربو پروپ طیارہ ہے جسے ایئربس اور اٹلی کی لیونارڈو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
یٹی ایئرلائنز کے پاس چھ اے ٹی آر 72-500 طیارے ہیں۔
नेपाल में बड़ा विमान हादसा, पोखरा एयरपोर्ट पर लैंडिंग से पहले फ्लाइट हुई क्रैश।#Nepal #planecrash pic.twitter.com/j0PNd5VLv6
— Priya Singh ???????? (@priyasi90) January 15, 2023
نیپال میں فضائی حادثے غیرمعمولی نہیں ہیں کیوں کہ یہاں دنیا کے 14 بلند پہاڑوں میں سے آٹھ موجود ہیں جس میں ماؤنٹ ایوریسٹ بھی شامل ہے۔ یہاں موسم کی اچانک تبدیلی کی صورت میں صورتِ حال خطرناک ہو جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C