واشنگٹن میں افغان پناہ گزین کی فائرنگ، نیشنل گارڈ کے دو اہلکار اور دیگر افراد زخمی
👁️ 344 بار دیکھا گیا
واشنگٹن میں افغان پناہ گزین کی فائرنگ، نیشنل گارڈ کے دو اہلکار اور دیگر افراد زخمی
واشنگٹن ڈی سی (ش ح ط) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حملہ کرنے والے افغان پناہ گزین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ایف بی آئی نے واقعے کو ابتدائی طور پر ممکنہ دہشت گرد حملے کے طور پر قرار دیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی بھی ملزم کی تمام تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں۔
حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ گرفتار ملزم رحمن اللہ لکنوال کا تعلق افغانستان سے ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ وہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور صدر ٹرمپ کو مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو آئی اسٹریٹ کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حقائق جمع کر رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور کو “جانور” قرار دیا اور کہا کہ اسے اپنے کیے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
حکام کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق بحال کر دی گئیں۔
نائب صدر وینس نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ زخمی نیشنل گارڈ اہلکاروں کا تعلق ویسٹ ورجینیا سے ہے اور گورنر نے کہا کہ وفاقی حکام کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C