وریا غفوری: ایران میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر اسٹار فٹبال کھلاڑی گرفتار
👁️ 78 بار دیکھا گیا
وریا غفوری: ایران میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر اسٹار فٹبال کھلاڑی گرفتار
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) ایران کے معروف فٹ بال کھلاڑی وریا غفوری کو ملک کے خلاف ‘پروپیگنڈا’ پھیلانے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ کرد نژاد فٹ بالر ایک بہترین کھلاڑی ہیں تاہم حکومت کے ناقد ہیں اور انہیں عالمی کپ کی ٹیم بھی شامل نہیں کیا گیا۔
ایرن کی سرکاری میڈیا نے 24 نومبر جمعرات کے روز اطلاع دی کہ پولیس نے معروف سابق بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی وریا غفوری کو گرفتار کر لیا ہے۔ غفوری نے اپنے ایک بیان میں ایرانی حکومت کے خلاف جاری ملک گیر مظاہروں کی حمایت کی تھی۔
کرد نژاد کھلاڑی غفوری کا شمار ایران کے نامور فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم انہیں رواں برس قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔
ان کی گرفتاری ایک ایسے وقت ہوئی ہے کہ جب ایرانی حکام قطر میں ایران کی قومی ٹیم کے طرز عمل کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی کھلاڑیوں نے حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے میچ سے قبل اپنا قومی ترانہ گانے سے انکار کر دیا تھا۔
ایرانی حکومت نے گزشتہ دو ماہ سے جاری مظاہروں کے خلاف سخت ترین قسم کا کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
غفوری کو گرفتار کیوں کیا گیا؟
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق وریا غفوری کو ”قومی ٹیم کی ساکھ کو داغدار کرنے اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے ” کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں اپنے کلب ‘فولاد خوزستان’ کے ساتھ ایک تربیتی سیشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
وریا غفوری اپنے پورے کیرئیر کے دوران ایرانی حکام کے سخت ناقد بھی رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ تہران کی خارجہ پالیسی پر بھی نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک طویل عرصے سے مردوں کے فٹ بال میچوں کے دوران خواتین شائقین کی شمولیت پرعائد پابندی کے خلاف بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایران کے مغربی کردستان کے علاقوں میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
غفوری نے 22 سالہ خاتون مہسا امینی کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا، جن کی ایران کی بدنام زمانہ اخلاقی پولیس کی حراست میں ستمبر میں موت ہو گئی تھی اور اسی کے بعد سے ملک بھر میں مظاہروں کی تازہ لہر چل پڑی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C