وزارت دفاع کا صحافی احمد نورانی کے لاپتہ بھائیوں سے لا تعلقی کا اظہار، ’خاکی وردی سے پوچھنا ہو گا‘، ایمان مزاری
👁️ 320 بار دیکھا گیا
وزارت دفاع کا صحافی احمد نورانی کے لاپتہ بھائیوں سے لا تعلقی کا اظہار، ’خاکی وردی سے پوچھنا ہو گا‘، ایمان مزاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی احمد نورانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزارتِ دفاع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دونوں نوجوان نہ ان کی تحویل میں ہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ علم ہے۔
پیر کے روز جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، درخواست گزار کے وکیل اور دیگر متعلقہ حکام پیش ہوئے۔
درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت میں کہا کہ “یہ نیلی وردی کے بس کی بات نہیں، یہ خاکی وردی سے پوچھنا ہوگا۔” ان کا اشارہ مبینہ طور پر سیکیورٹی اداروں کی طرف تھا۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ احمد نورانی کے بھائی سیف الرحمن حیدر اور محمد علی کی موبائل فون سم کی ایکٹیویٹی 22 اور 23 مارچ کو بہاولپور، اوچ شریف میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فون 19 سے 21 مارچ تک بند رہے، جبکہ اس کے بعد محدود ایکٹیویٹی دیکھی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے معاملے کی چھان بین کی ہے، اور اس وقت بھی پولیس ٹیم بہاولپور میں موجود ہے۔ آئی جی پنجاب اور سندھ کے حکام کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں جبکہ ایک ٹیم سندھ بھی روانہ کی گئی ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے آئی جی سے سوال کیا کہ اگر الزام یہ ہے کہ دونوں بھائیوں کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ “کاغذی رپورٹ نہیں، عملی طور پر بتائیں آپ نے کیا کیا ہے؟”
عدالت نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ صحافی احمد نورانی کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 روز قبل منگل کی شب ایک بج کر پانچ منٹ پر ان کے دونوں بیٹوں کو مبینہ طور پر ملک کے خفیہ اداروں سے تعلق رکھنے والے نامعلوم اہلکاروں نے اغوا کیا۔
صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور
پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے والے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
کراچی کے سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔
خیال رہے کہ صحافی فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ان پر دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا درج ہے۔
صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور سوشل میڈیا چینل کے چیئرمین فرحان ملک کو ایف آئی اے کے سائبر سرکل نے 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
ان کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر میں الزامات میں درج کیا گیا ہے کہ صحافی فرحان ملک اپنے یو ٹیوب چینل، ’رفتار ٹی وی‘ پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد نشر کرتے ہیں۔
ان پر یہ بھی الزامات ہیں کہ وہ ایسی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو فیک نیوز پر مشتمل ہیں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں۔
بی بی سی سے گفتگو میں ان کے وکیل عبدالمعیز جعفری نے ان کی ضمانت کی تصدیق کی۔
فرحان ملک کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائریز کا یہ سلسلہ گذشتہ برس نومبر میں شروع ہوا تھا۔
ایف آئی اے نے انھیں پہلا نوٹس نومبر میں دیا تھا اور ان کے یو ٹیوب چینل کے کچھ لنکس لگا کر کہا گیا تھا کہ آپ ریاست مخالف کام کر رہے ہیں۔
وکیل عبدالمعیز جعفری کے مطابق فرحان ملک کا نام پہلے ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا تھا اور تاحال ان کے خلاف ریاست مخالف بات کیے جانے کے کوئی شواہد پیش نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C