وزیر اعظم کا سیفٹی جرنلسٹ فورم سے خطاب، آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے
👁️ 111 بار دیکھا گیا
وزیر اعظم کا سیفٹی جرنلسٹ فورم سے خطاب، آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہوئے ساتھ چلتے ہیں، آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے اور مارشل لا کے 33 سال اور تلخ تاریخ کے باوجود پاکستان جمہوریہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
@HamidMirPAK @adnanrehmat1 and @khattak63 during #ISBJournoSafeForum22 in #Islamabad marking 10 Years of UN Plan of Action in #Pakistan pic.twitter.com/pnoYvVEVOi
— Freedom Network | فریڈم نیٹ ورک (@pressfreedompk) December 6, 2022
اسلام آباد میں سیفٹی جرنلسٹ فورم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے سول سوسائٹی، صحافیوں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر اہم طبقات کے دل کے بہت قریب رہی ہے۔
PM @CMShehbaz says at #ISBJournoSafeForum22 in #Islamabad that @GovtofPakistan supports the UN Plan of Action to protest #journalists and fight #impunity for crimes against media#JournalismIsNotACrime #JournalismMatters pic.twitter.com/5FoBWyp6Mo
— Freedom Network | فریڈم نیٹ ورک (@pressfreedompk) December 6, 2022
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کینیا میں معروف صحافی ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے جس پر میں نے فوری کینیا کے صدر سے خود بات کی تھی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کینیا کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس پر فوری کارروائی کا پابند کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھا تھا۔
I welcome Supreme Court taking suo motu notice of the murder of journalist Arshad Sharif. I had already written a letter to Honorable Chief Justice of Pakistan for setting up a Judicial Commission to probe the murder. The government will extend full cooperation to the Court.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 6, 2022
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستانی جرنلسٹس سیفٹی کولیشن کا مقصد صحافیوں کی حفاظت، تحفظ اور ان کی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ چلتے ہیں، پاکستان میں 33 سال مارشل لا رہا لیکن گھٹن اور تلخ تاریخ کے باوجود پاکستان جمہوریہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 1973 کا آئین ہماری سیاسی قیادت کے اتفاق رائے کا نتیجہ ہے اور باہمی اختلافات اور اندرونی مسائل کے باوجود وہ ایک اہم مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے اور ایک ایسا آئین بنایا جو آج بھی پاکستان کی وفاق کے لیے ایک طاقت ہے اور یہ ایک ایسی طاقت ہے جس میں زلزلے اور سیلاب بھی خلل نہ ڈال سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایک متحرک اور آزاد میڈیا کے اظہار رائے کی آزادی کے اصول اور معلومات کی آزادی کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہیں اور میری حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ یہ آزادی اور حقوق جمہوریت کی ترقی کے لیے اہم ہیں، اس لیے ہم ان تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو اس کو فروغ دیتے ہیں اور ان روشن اصولوں کو برقرار رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں پاکستان کو اقوام متحدہ کے صحافیوں کے تحفظ کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پائلٹ ملک کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور نواز شریف کی قیادت میں اس وقت کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس اقدام کی مکمل حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایشیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے سندھ اسمبلی سے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کی اور میری پارٹی اور مخلوط حکومت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کی پارلیمنٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد صحافیوں کے تحفظ اور میڈیا پروفیشن ایکٹ منظور کیا تھا اور یہ قانون پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حامد میر نے اعتراض کیا تھا کہ اس ایکٹ میں سیکشن 6 غلطی سے شامل کیا گیا تھا لہٰذا میں اس پر غور کروں گا اور صحافیوں سے مشاورت بھی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ابھی بھی صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا اس کے لیے ریاست، میڈیا اور سول سوسائٹی، پارلیمان اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے اور اسی سے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C