وزیراعظم آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکورٹی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ
👁️ 166 بار دیکھا گیا
وزیراعظم آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکورٹی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ
اسلام آباد(ڈیلی اردو /بی بی سی ) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور سروسز چیفس بھی تھے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دورے میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر انڈیا کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز موقف کی روشنی میں روایتی خطرے کے لیے تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے موجودہ سکیورٹی ماحول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ’قیادت کو علاقائی سلامتی کی پیش رفت اور خطرے کے بڑھتے ہوئے امکانات سے آگاہ کیا گیا، جس میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ جنگی حکمت عملی اور دہشت گرد پراکسی شامل ہیں۔‘
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے ساتھ موجود شرکا نے قوم کی ہمہ وقت تیاری، بلا رکاوٹ ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون، اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن طور پر جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور تزویراتی ذہانت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ اور متحرک حالات میں باخبر قومی سلامتی سے متعلق فیصلہ سازی کے قابل بنانے میں اس ایجنسی کے اہم کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے ہے۔ پاکستانی فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی فوج میں سے ایک ہے۔‘
اعلامیے کے مطابق ملکی ’قیادت نے روایتی یا دیگر نوعیت کے تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر مبہم عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، مسلح افواج، قومی طاقت کے دیگر تمام عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے، ہر حال میں پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ، تنصیب کے قریب آگ لگنے کی اطلاع
27/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ اور امن کے درمیان غیر یقینی صورت حال ختم کرنے پر زور
27/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری محصور
27/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
خطے کے ممالک اپنی سکیورٹی کے لیے امریکہ پر انحصار نہ کریں، محسن رضائی
27/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15644 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11941 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9303 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7557 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5527 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C