وزیراعظم شہباز شریف کا سیالکوٹ فرنٹ لائن کا دورہ، بھارت کو سخت پیغام
👁️ 113 بار دیکھا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کا سیالکوٹ فرنٹ لائن کا دورہ، بھارت کو سخت پیغام
راولپنڈی + سیالکوٹ (ڈیلی اردو) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بدھ کے روز آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ خارجہ، دفاع، منصوبہ بندی اور اطلاعات کے وفاقی وزرا بھی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم کو پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے آپریشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے فوجی افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اُسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ یا پانی کی بندش کو پاکستان اپنی “ریڈ لائن” تصور کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ”ہم نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی مگر جواب میں رات کے اندھیرے میں حملہ کیا گیا۔“ ان کے مطابق پاکستانی افواج اور فضائیہ نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے رافیل طیارے ناکارہ بنا دیے۔
وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے ”روایتی جنگ میں برتری“ حاصل کرتے ہوئے بھارتی بریگیڈ کو تباہ کیا۔ ان کے بقول اس جنگی کارکردگی پر ماہرین کالم لکھیں گے اور اس نے 1971 کی ہزیمت کا بدلہ چکا دیا۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے پاکستان کی عزت اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دہشتگردی کے بہانے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے پر حملے کی کوشش ناکام رہی، لیکن اگر ایسا ہوتا تو پاکستان بگلہیار سمیت کئی بھارتی اثاثوں کو نشانہ بناتا۔
شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی اس تنازعے کا پرامن حل ممکن ہے۔ ان کے بقول ”ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔“
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کر چکا ہے، اور اب بھی مکمل عزم کے ساتھ اس کا خاتمہ کرے گا۔
آخر میں وزیراعظم نے مربوط مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، انتخاب بھارت کو کرنا ہے۔“
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4553 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C